پونچھ: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی، بھارتی جنرل رنبیر سنگھ سمیت 7 فوجی اس میں سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پونچھ میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی، چوپر میں بھارتی آرمی کے ناردن کمانڈر جنرل رنبیر سنگھ سوار تھے، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی اہلکار محفوظ رہے۔ ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔