دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے شمال مغربی علاقے میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق یہ بم دھماکا شام کے شمال مغربی شہر آفرين ميں ہوا، دھماکا ترک حمايت يافتہ باغی گروپوں کے زير کنٹرول شہر کی مصروف سبزی مارکيٹ ميں ہوا۔
فوری طور پر سامنے آنے والی ويڈيوز ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مارکيٹ کو شديد نقصان پہنچا ہے اور اس کے بيشتر حصے ميں آگ دو پہر تک لگی ہوئی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد ترک حمایت یافتہ باغی گروپ یہاں پر موجود ہیں، جہاں پر انقرہ کی کوشش ہے کہ اس علاقے میں ’’بفر زون‘‘ قائم کیا جائے اور ترکی میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کو یہاں آباد کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد کافی نقصان ہوا ہے، بم دھماکے کے بعد مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔