داعش کا نیا سربراہ ابو ابراہیم ہاشمی مقرر، ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق

Last Updated On 01 November,2019 12:22 pm

بغداد: (ویب ڈیسک) دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد نئے سربراہ کا اعلان کر دیا، ترجمان نے نام نہاد خلیفہ بغدادی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق بد نام زمانہ داعش (دولت اسلامیہ) نے ابو ابراہیم الہاشمی کو اپنا نیا رہنما مقرر کیا ہے، اس سے قبل داعش کی جانب سے ابو حسن مہاجر کی موت کی تصدیق بھی کر دی جو سعودی عرب کا رہائشی اور ابو بکر بغدادی کے بعد داعش کا سربراہ بنایا جانا تھا۔

داعش ترجمان ابو حمزہ قریشی نے پیروکاروں کو ابو ابراہم کی بیعت کرنے کی ہدایت کی اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں نہ منائیں، داعش کے نئے سربراہ کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضۃ کر لیا تھا اور اپنی نام نہاد حکومت قائم کی تھی تاہم سرکاری افواج نے آپریشن کر کے داعش کو مار بھگایا۔

داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے اپنی حکومت قائم کی تھی اور ابو بکر البغدادی کو اپنا سربراہ بنایا تھا۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسپیشل فورسز نے شام میں آپریشن کیا تھا جس میں ابو بکر البغدادی سمیت متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔