سعودی عرب: لائیو پرفارمنس کے دوران فنکاروں پر چاقو بردار کا حملہ، 3 زخمی

Last Updated On 12 November,2019 09:13 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں لائیو پرفارمنس کے دوران فنکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق سعودی عرب میں لائیو پرفارمنس کے دوران فنکاروں پر چاقو بردار یمنی شخص نے حملہ کر کے تین غیر ملکی فنکاروں کو زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ یمنی شخص نے ریاض کے نواحی علاقے ال ملاز کے کنگ عبد اللہ پارک سٹیج پر فنکاروں پر چاقو کا حملہ کیا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، سعودی حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔