بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں پر تشدد مظاہرے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق عراق میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، اس مظاہروں کے دوران اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوئی جب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث حکومت مخالف احتجاج کرنے والے بیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد کی طرف سے حملہ تحریر سکوائر پر کیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں 130سے زائد افرادزخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’اے پی‘ کے مطابق 23 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق وزارت صحت اور حکام کی طرف سے بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبرسے اب تک حکومت مخالف احتجاج میں 400 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں سمیت ایک ٹرک کا بھی استعمال کیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک بتا نہیں سکتے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔