تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے ابوموسیٰ جزیرے کے پاس سے ملائشین بحری جہاز پکڑ لیا، ایرانی حکام کے مطابق جہاز مشتبہ طور پر تیل اسمگل کر رہا تھا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز میں 13 لاکھ 12 ہزار لیٹر تیل تھا، پاسداران انقلاب نے بحری جہاز میں سوار 16 افراد کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق ملائشیا سے ہے، ایرانی حکام کے مطابق یہ چھٹا جہاز ہے جس کو تیل کی اسمگلنگ کے الزام میں تحویل میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ابوموسیٰ جزیرہ سٹریٹ آف ہرمز کے قریب واقع ہے جہاں بحری جہاز کو پکڑا گیا۔