کلکتہ: (روزنامہ دنیا) بھارت میں اندورن ملک چلنے والی پرواز کے دوران ایک خاتون مسافر نے اپنے جسم میں بندھے بم کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دیکر ہنگامی لینڈنگ کرادی۔ کلکتہ ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا
بھارت میں اندورن ملک چلنے والی پرواز کے دوران ایک خاتون مسافر نے اپنے جسم میں بندھے بم کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دیکر ہنگامی لینڈنگ کرادی۔ کلکتہ ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس سے کسی قسم کا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا۔ خاتون کی شناخت موہینی مندول کے نام سے ہوئی ہے ۔طیارے کو تلاشی کے بعد اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی اور سپیشل سکیورٹی فورس نے دھمکی دینے والی خاتون کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے تاحال خاتون کے اس خطرناک عمل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں