واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی پر تنقید کے دوران غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں گالی دے ڈالی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر مِلواکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس ایرانی جنرل کی وجہ سے بہت سے ایسے جوان مرد اور خواتین بھی دیکھنے میں آتے ہیں، جن کے ہاتھ پاؤں ہی باقی نہیں رہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر گذشتہ ماہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا جس کے جواب میں ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی اڈوں پر میزائل حملے کئے تھے۔