آسٹریلیا: بارش کے بعد سیلابی پانی چڑیا گھر میں داخل، جانور محفوظ مقام پر منتقل

Last Updated On 17 January,2020 10:28 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں بارش جنگلات کی آگ بجھانے میں مدد گار، سڈنی میں شہری بارش سے لطف اندوز ہونے سڑکوں پر نکل آئے۔ چڑیا گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے دوران وکٹوریا، نیوساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں بارش، سڈنی میں شہری بارش انجوائے کرنے سڑکوں پر نکل آئے، حکام کے مطابق بارش آگ بجھانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

نیوساؤتھ ویلز کے ریپٹائل پارک میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس کے بعد جانوروں کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں ستمبر سے لگی جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی۔ 2500 گھر جبکہ لاکھوں ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔