بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا وائرس مسلسل جانیں نگل رہا ہے، چین میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 سو دس ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو روکنے کے لیے جارحانہ اقدامات کی ہدایت کر دی، ادارے نے وائرس کو ‘کووڈ 19 'Covid-19' کا نام دے دیا، 18 ماہ میں ویکسین تیار کر لی جائے گی، 25 ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔
کرونا وائرس قابو میں نہیں آ رہا، عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ ممالک جارحانہ کوششیں کرنے کی ہدایات کر دی، ادارے نے وائرس کو ‘کووڈ 19 Covid-19 کا نام دے دیا۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس وائرس کا گروپ ہے اسی لیے مخصوص نام دینے کی سفارش کی۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے وائرس کی ویکسین18 ماہ میں تیار کر لی جائے گی، 25 ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔ چین میں پیر کے روز 108 افراد ہلاک ہو ئے جو اب تک کی کسی ایک روز میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، متاثرہ افراد کی تعداد چوالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ جی77 اور اقوام متحدہ نے وائرس کیخلاف چین کی جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔