کرونا وائرس سے صورتحال سنگین: چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افراد ہلاک

Last Updated On 13 February,2020 09:13 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے صورتحال سنگین، چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افرادہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی۔

چین میں کرونا وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین نے صوبہ ہبئی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناقص انتظامات پر پارٹی سیکرٹری Jiang Chaoliang کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔

دنیا بھر میں 28 ملکوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کرونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
سپین کے شہر بارسلو نا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا سالانہ ایونٹ کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
 

Advertisement