بیجنگ: (دنیا نیوز) کرونا وائرس سے متاثر افرادکی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایسے مریض سامنے آنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے جو کبھی چین نہیں گئے مگر ان میں بھی وائرس پایا گیا۔۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروناوائرس کے جان لیوا وار کا سلسلہ جاری ہے، چین میں مزید ایک سو ننانوے افراد ہلاک ہوئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2345 ہو گئی ہے۔
ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد5 ہو گئی، اٹلی میں مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد تعداد دوہوگئی۔
ایران میں مزید 10کیسزرپورٹ ہونے کےبعد ٹوٹل مریضوں کی تعداد 28جبکہ جنوبی کوریا میں 87 مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 433تک جاپہنچی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے چین سے باہر کرونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا، ڈبلیوایچ اوکے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ چین سے باہر کرونا کے ایسے مریض سامنے آئے جو نہ کبھی چین گئے نہ کسی مصدقہ مریض سے ملے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔