واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے مشکلات کے باوجود افغان امن عمل کو آگے بڑھائیں گے، قیدیوں کے تبادلے کا یہ ہی وقت ہے، فریقین قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔
زلمے خلیل زاد کا طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ امریکا قیدیوں کے تبادلے کی خاطر سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، بڑھتا تشدد امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے اور اسے فوری کم ہونا چاہیے۔