لیما: (روزنامہ دنیا) پیرو میں صدر وِزکرا کی حکومت نے کورونا کی وبا کے باعث ملک میں ایک نیا اور غیر معمولی ضابطہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران مردوں اور عورتوں کیلئے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔
دارالحکومت لیما سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق صدر مارٹن وِزکرا کی حکومت نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کیلئے ملک میں جس لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، اس کے تحت اب مردوں اور خواتین کے لئے گھروں سے نکلنے کے علیحدہ علیحدہ دن مقرر کر دئیے گئے ہیں۔