اٹلی کے بعد امریکا اموات میں دوسرے نمبر پر آ گیا، 16 ہزار 697 ہلاکتیں

Last Updated On 10 April,2020 09:12 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اٹلی کے بعد امریکا اموات میں دوسرے نمبر پر آ گیا، مزید 1783 افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی۔ امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، امریکی دوا ساز کمپنی نے کورونا کا نیاعلاج تلاش کر لیا۔

کورونا سے امریکا میں قیامت خیز صورتحال، 24 گھنٹوں میں مزید 1783 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 16,697 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ امریکا میں ہے۔ چار لاکھ 68 ہزار 887 امریکی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

نیویارک میں کورونا وائرس سے مزید 799 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی پیفائزر نے وائرس کا نیا علاج تلاش کیا ہے جس سے اس کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے اور اس کی آزمائش جلد شروع ہو گی۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے۔
 

Advertisement