برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مرکزی چوک میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاون کے دوران لگائی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی مظاہرے میں شریک ہو گئیں۔
جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا تو مظاہرین بھڑک اٹھے اور پتھراو کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔