نیروبی: (دنیا نیوز) مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔
صرف کینیا میں سیلاب سے 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے، حکام کا کہنا ہے ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، 8 ہزار ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
روانڈا میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 60 افراد جان سے چلے گئے جبکہ صومالیہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے، یوگنڈا میں سیلابی پانی میں گھر کر2 سو مریض ہسپتال میں پھنس چکے ہیں۔