دوحہ: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد قطر میں ماسک نہ پہننے پر 3 سال قید یا 55 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً85 لاکھ روپے) جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔
قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
خلیجی ملک نے کورونا کے کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔
قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کویت نے بھی ماسک نے پہننے پر 16 ہزار 22 امریکی ڈالر جرمانہ ہو گا جبکہ تین ماہ قید کی سزا ہو گی۔