دنیا بھر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 957 تک پہنچ گئی

Last Updated On 04 June,2020 11:32 am

نیویارک: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 957 ہو گئی، امریکا میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 142 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 مہلک وائرس کا پھیلاو دنیا بھر میں جاری ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ سے تجاوز کر چکی جبکہ صحت یاب ہونے 31 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہیں۔ امریکہ میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 919 ہے۔ برازیل میں مزید ایک ہزار 269، امریکا میں ایک ہزار 83، میکسیکو میں 470، برطانیہ میں 359، بھارت میں 259، روس میں 178 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

چین کے دفتر خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار عالمی ادارہ صحت کو دینے میں تاخیر کی ہے۔ یورپی ملک آسٹریا نے اٹلی کے علاوہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
 

Advertisement