لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا وبا کے خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ ملتوی کر دیا۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق موک ٹیسٹ بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں، اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال یو ای ٹی کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ہونا تھا جبکہ موک ٹیسٹ 6 اور 7 جون کو ہونا تھے۔ 40 ہزار سے زائد طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنی تھی۔