کورونا وبا: بھارت کا ہیلتھ کئیر سسٹم بری طرح ناکام، نیویارک ٹائمز نے بھانڈا پھوڑ دیا

Last Updated On 23 June,2020 11:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں بھارت کا ہیلتھ سسٹم کورونا کے دباؤ میں آکر تباہ ہوگیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ دلی میں حاملہ خاتون کو 15 گھنٹوں میں 8 ہسپتالوں نے داخل کرنے سے انکار کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت کے وبا کے دنوں کی ناکام پالیسی کی کلی کھول دی۔ اخبار نے لکھا ہے بھارت کا ہیلتھ کئیر سسٹم کورونا کے دباؤ میں چوک ہو گیا۔ حاملہ خاتون نیلم کماری کا قتل بھی اسی وجہ سے ہوا، نیلم کا شوہر اسے لے کر ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا، مسلسل ہسپتال کی تلاش میں نیلم کماری اور اُس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔

نیلم کے شوہر کا کہنا تھا ڈاکٹرز اس کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے نیلم کماری کا شوہر حاملہ بیوی کو لے کر دربدر بھٹکتا رہا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیلم کماری ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے موت کا شکار ہوئی۔ نیلم کماری تنہا نہیں مری ایسی بہت سی خواتین بھارتی شہر حیدر آباد اور مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہی غفلت سے موت کی وادی میں جا رہی ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے دلی کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں اور طبی عملہ کورونا متاثرین کو ٹریٹ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔
 

Advertisement