نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
نیویارک کے بروک لین بریج پر پولیس کے حق اور مخالفت میں ہونے والے احتجاج کے مظاہرین آپس میں جھگڑ پڑے، پولیس نے مداخلت کی تو مظاہرین کے ساتھ تصادم میں نیو یارک پولیس محکمہ کے سربراہ سمیت چار اہلکار سر پر لاٹھیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، پولیس نے 40 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف تقریبا گزشتہ 2 ماہ سے شدید احتجاج جاری ہے جن میں ریاستی اداروں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا گیا، حتی کہ وائٹ ہاوس میں بھی مظاہرین نے گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ صدر ٹرمپ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔