ترکی میں بے قابو کار دکان میں جا گھسی، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 17 September,2020 12:11 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں بے قابو کار دکان میں جا گھسی، دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثہ ترکی کے شہر غازیان تیپ میں پیش آیا جہاں خریدار اپنے بچوں سمیت دکان کے آگے کھڑے تھے کہ ایک بے قابو کار تیزی سے دکان کے اندر آ گئی اس موقع پر وہاں موجود بچہ اور قریب کھڑی بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement