انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی اور یونان میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 22 افراد جاں بحق، 500 زخمی
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 6 عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 72 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ سونامی کی وارننگ کے بعد متعدد علاقوں میں سمندر کی سطح بلند ہونے کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
Another tsunami footage from the earthquake in Izmir province of Turkey.
— Ragıp Soylu (@ragipsoylu) October 30, 2020
This one is really dangerous pic.twitter.com/62zfddWSi8
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں ایران کی سرحد کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق
ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق ایسے وقت میں ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی معاملے پر بہت زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یہ کشیدگی ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے دوران ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے جبکہ دو افراد یونان میں چل بسے ہیں، یونان میں زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دو نو عمر شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی اور لڑکا شامل ہے۔
İzmir’deki depremde ne yazık ki 4 vatandaşımız hayatını kaybetti. Toplamda 120 vatandaşımız depremden etkilendi. 38 ambulansımız, 35 UMKE ekibimiz ve 2 ambulans helikopterimiz olay yerinde. Tüm desteğimizle İzmir halkının yanındayız. Başımız sağ olsun.
— Dr. Fahrettin Koca (@drfahrettinkoca) October 30, 2020
ترکی کے وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 120 افراد زخمی ہو گئے۔ہماری امدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں، جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔
İzmir’de meydana gelen #deprem den etkilenen tüm vatandaşlarımıza geçmiş olsun.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 30, 2020
Devletimizin tüm imkanlarıyla depremden etkilenen vatandaşlarımızın yanındayız. İlgili tüm kurumlarımızla, bakanlarımızla bölgede gerekli çalışmalara başlamak için harekete geçtik.
اُدھر زلزلے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر شہریوں کی امداد کے لیے اداروں اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے ترکی کے صوبے ازمیر میں شدید زلزلے کا سن کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Extremely anguished by news of earthquake in Izmir, #Turkey, and people reportedly trapped in demolished buildings. Like always, people of #Pakistan are in strong solidarity with their Turkish brethren. Our best wishes and prayers!@MFATurkey
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) October 30, 2020
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔