ڈیلاویئر: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ واضح برتری سے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں، دشمن نہیں، کورونا پر قابو پانا اور معیشت بہتر کرنا ترجیحات ہیں۔
ڈیلاویئر میں خطاب کرتے ہوئے ڈیمو کریٹ امید وار جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن جیتنے جا رہے ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، امریکی عوام ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے، مٹھی بھر ووٹ الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔
جوبائیڈن کی ممکنہ فتح کے امکانات، وی وی آئی پی سکیورٹی دیدی گئی
جوبائیڈن نے کہا امریکا میں کورونا کے کیسز یومہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کورونا سے لاکھوں امریکی جان سے گئے، امریکا کے عوام نے ہمیں معیشت اور ماحولیات کی بہتری کیلئے ووٹ دیا، کورونا پر قابو پانا اور معیشت بہتر کرنا ہماری ترجیحات ہیں۔
Joe Biden should not wrongfully claim the office of the President. I could make that claim also. Legal proceedings are just now beginning!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 6, 2020
دوسری طرف ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ ابھی قانونی کارروائیاں تو صرف آغاز ہیں، جوبائیڈن اپنی جیت کا جھوٹا دعویٰ نہ کریں، میں بھی صدارت کا دعویٰ کرسکتا ہوں۔