اٹلی: کورونا وائرس پھر بے قابو، گاڑیوں میں مریضوں کا علاج ہونے لگا

Published On 12 November,2020 07:43 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں کورونا وائرس پھر بے قابو ہونے لگا، شہر نیپلز میں گاڑیوں میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے

اٹلی کے تیسرے بڑے شہر نیپلز میں ہسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی، مریضوں کو گاڑیوں میں آکسیجن اور ڈرپ لگائی جارہی ہے، مریض اپنی گاڑیوں میں ہسپتال میں جگہ بننے کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں 33 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

Advertisement