اسرائیلی فوج کی ایران میں کارروائی، القاعدہ کا نائب سربراہ قتل، تہران کی تردید

Published On 14 November,2020 05:41 pm

تہران: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دو اسرائیلی جاسوسوں نے القاعدہ کے نائب سربراہ کو تہران میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا، ،ایرانی وزارت خارجہ نے رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جاسوسوں نے ایران میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے نائب سربراہ کو تہران میں ہلاک کردیا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے نا معلوم انٹیلی جنس حکام کے حوالےسےدعویٰ کیا کہ سات اگست کو موٹر سائیکل پر سوار2 اسرائیلی ایجنٹس نے ابو محمد المصری اور اسکی بیٹی کے ہمراہ تہران کے علاقے پاسداران میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا، المصری جسکا اصل نام عبداللہ احمد عبداللہ ہے

القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کا نائب سمجھا جاتا تھا، القاعدہ سرغنہ1998 میں افریقا میں دو امریکی سفارت خانوں پر بم حملے میں ملوث ہونے کے باعث ایف بی آئی کو مطلوب تھا۔

ایران نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی اور خود ساختہ قرار دے دیا۔

ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق القاعدہ کو بنانے والے امریکا اور اسرائیل خود ہیں۔ دونوں جان بوجھ کر اپنے میڈیا کو غلط معلومات لیک کرتے ہیں تاکہ اپنے جرائم ایران کے سر تھوپ دیں۔
 

Advertisement