بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہزاروں افراد ابھی بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
بنکاک میں جمہوریت کے حق میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے پانی کی توپ چلا دی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ جس کے نتیجے میں کئی 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چند کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس پرشدید پتھراو کیا جبکہ پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش بھی کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ حکام نے شہر میں بڑے پیمانے پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔