مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار

Published On 18 November,2020 06:51 pm

ریاض: (اے پی پی) مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کر لیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے حرم شریف انتظامیہ کے ترجمان جہاد العتیبی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے مسجد الحرام میں ایس او پیز ضوابط کے تحت نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے جس میں سینیٹائزنگ آلات کی تنصیب، ماسک اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی اردو میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق خصوصی مصلیٰ کی جگہ کو ہر وقت جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ کے آلات کام کرتے رہیں گے اور صفائی کا کام ہوتا رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مصلیٰ میں نماز پڑھنے والے ماسک کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تاہم احتیاطی طور پر یہاں ماسک اور سینیٹائزر بھی رکھے گیے ہیں۔