بھارت میں زرعی قانون کیخلاف کسانوں کا احتجاج زور پکڑ گیا، حکومتی تجویز نامنظور

Published On 10 December,2020 10:26 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں زرعی قانون کے خلاف جاری کسانوں کا احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے دی گئی ترامیم کی تجویز کو کسان تنظیموں نے نامنظور کردیا۔

کسان لیڈروں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بار کسان دہلی- اتر پردیش ہائی وے اور راجستھان کے ہائی وے کو بند کر دیں گے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ جو تجاویز حکومت نے بھیجی ہیں وہ انہیں منظور نہیں ہیں۔

انہوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر قانون واپس نہیں لئے گئے تو وہ احتجاج کو مشتعل کریں گے۔ نیا دھرنا 14 دسمبر کو دیا جائے گا۔ ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر موجود کسانوں نے کہا ہے کہ 12 دسمبر کو جے پور- دہلی ہائی وے کو بلاک کیا جائے گا۔