ایتھنز کورونا میں مبتلا دنیا کے پہلے بچے کی پیدائش

Published On 13 December,2020 11:46 pm

ایتھنز: (دنیا نیوز) ایتھنز کے آتیکا ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا دنیا کا پہلا بچہ پیدا ہو گیا جو پیدائش سے پہلے ہی کورونا کا شکار ہو گیا تھا۔

بچے کو جنم دینے سے پہلے بچے کی ماں کورونا وائرس کے مرض سے لڑ رہی تھی اور پیدائش کے بعد یہ وائرس بچے میں بھی پایا گیا ہے۔

تاہم بچے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ جمعہ کے روز پیدا ہونے والے بچے کا وزن تین کلو اور 410 گرام ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جس میں بچہ پیدائش سے پہلے ہی کورونا وائرس کی زد میں آیا تھا۔