برطانیہ اور یورپی یونین نوٹریڈ ڈیل کی جانب بڑھ رہے ہیں: بورس جانسن

Published On 11 December,2020 09:09 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے قوی امکانات ہیں جس سے وہ نو ٹریڈ ڈیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی اتحاد کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کے امکانات ہیں، عوام حالات کے لیے تیار رہیں۔ برطانیہ اور یورپی یونین سال کے آخر میں آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق پانے میں ناکام ہو جائیں گے جس سے مارکیٹوں میں معاشی خطرہ بڑھے گا۔

یورپی یونین 27 ممالک اور 450 ملین صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک ہے۔