مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) اسرائیل میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، پارلیمنٹ تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بجٹ کی منظوری پر ڈیڈ لاک کے بعد ختم کر دی گئی ہےجس کے بعد مارچ میں نئے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیتن یاہو کی حکومت بجٹ پاس کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اسرائیل میں 2 سال میں چوتھی بارانتخابات ہوں گے۔ نیتن یاہو کو کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی تنقید کا سامنا تھا۔