ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کے اسرائیل سے خفیہ طور پر جاسوسی آلات خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عرب میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بنگلا دیش کی حکومت نے 2018 میں بیک وقت سینکڑوں موبائل فون کی جاسوسی کرنے کے آلات اسرائیل سے خریدے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ساختہ آلات کو ہنگری کا ظاہر کرکے خریدا گیا، بنکاک کے ٹھیکیدار نے سودا کروانے میں مدد کی، اسرائیلی انٹیلی جنس نے بنگلا دیش کے فوجیوں کو ہنگری میں ٹریننگ بھی دی، بنگلا دیش کے سرکاری سطح پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں۔