امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہشمند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے: صدر روڈریگو

Published On 12 February,2021 08:11 pm

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے امریکا کے سامنے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی افواج فلپائن میں رکھنے کا خواہش مند ہے تو پیسے دینے پڑیں گے۔

منیلا میں ایک عسکری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی خطے میں موجودگی سے جنگ کا خطرہ ہے۔ جنگ ہوگی تو خمیازہ فلپائن کو بھگتنا پڑے گا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے امریکاا پنی افواج مفت میں فلپائن میں نہیں رکھ سکتا۔ پیسے دیں گے تو امریکی افواج یہاں رہیں گی ورنہ نہیں۔

فلپائنی صدر نے گزشتہ سال امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے امریکی افواج کے انخلاء کا حکم دیا تھا۔