فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک، حملہ آور گرفتار

Published On 18 February,2021 12:45 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں فائرنگ واقعے میں 8 افراد زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلاڈیلفیا میں فائرنگ کا واقعہ سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ امریکی پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

زخمیوں میں 17 سالہ نوجوان سے لے کر 71 سال کے معمر افراد شامل ہیں، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

Advertisement