بائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھیں گے، وائٹ ہاؤس

Published On 17 February,2021 10:26 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن آئندہ سعودی ولی عہد کے بجائے صرف شاہ سلمان کیساتھ بات چیت کریں گے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا،ترجمان وائٹ ہاؤس نے رپورٹروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں ہی سعودی عرب کیساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے تحت آئندہ صدر جوبائیڈن صرف سعودی ہم رتبہ سے رابطے میں رہیں گے ۔

سعودی عرب میں ان کے ہم رتبہ شاہ سلمان ہیں،وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کریں گے ۔
 

Advertisement