مودی کی انتقامی کارروائیاں، ہریانہ کے رکن اسمبلی کے گھر اور دفاتر پر ٹیکس حکام کے چھاپے

Published On 26 February,2021 12:07 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کسان تحریک سے گھبرائی مودی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی، ہریانہ کے رکن اسمبلی کے گھر اور دفاتر پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپے مارے ہیں۔

ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک سے منتخب ہونےو الے آزاد رکن اسمبلی بلراج کندو کے دفاتر اور گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

دوسری جانب دلی کے ارد گرد جاری کاشتکاروں کے دھرنوں میں دنیا بھر کے کسان لیڈروں سے زرعی قوانین پرآن لائن بات چیت کی گئی۔