آرمینیا میں سیاسی بحران شدید، صدر کا آرمی چیف کو معطل کرنے سے انکار

Published On 27 February,2021 10:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آرمینیا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا، ملک کے صدر نے آرمی چیف کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔

صدر آرمِن سارگِسیان نے آرمی چیف کو معطل کرنے کے وزیراعظم کے حکمانامے پر دستخط کرنے کی بجائے اس پر آئینی اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو باربار تبدیل کرنے سے سیاسی بحران حل نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اعظم"نیکول پشنیان " نے فوج پر بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام لگا کر فوجی سربراہ کی معطلی کا آرڈر جاری کیا تھا۔