بھارتی کسانوں کے مظاہرے جاری، راکیش ٹیکیٹ کا 5 ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان

Published On 28 February,2021 09:26 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے جاری، رہنما راکیش ٹیکیٹ نے پانچ ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان کر دیا۔ کالے قوانین کے خلاف سارے کاشتکار تحریک کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی سیخ پا ہو گیا۔

کسان مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گئے، دلی کے ارد گرد دھرنے جاری ہیں۔ سابق بھارتی فوجی بھی کسانوں کی مدد کے لیے سامنے آ گیا۔ مظاہرین کے لیے پنکھے بنا بنا کر دھرنوں میں بھیج رہا ہے۔ سابق فوجی کا کہنا ہے کسانوں کو گرمی سے بچانے کے لیےاپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔

کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی پھٹ پڑا، اس کا کہنا تھا کہ سچ بتانے کیلئے میڈیا میں آیا تھا، مسلسل گلا دبایا جارہا ہے۔ میرٹھ میں پنچایت سے خطاب کے دوران استعفا دے دیا۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے زرعی قوانین بدلنے کے لیے کسان رہنماوں کو بھی مشورے میں شامل کیا جائے۔
 

Advertisement