آگسٹا آبدوز کرپشن کیس: فرانسیسی سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلاڈور تمام الزامات سے بری

آگسٹا آبدوز کرپشن کیس: فرانسیسی سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلاڈور تمام الزامات سے بری

1995 میں پاکستان اور فرانس کے درمیان لگ بھگ ایک ارب ڈالر کے عوض تین آگسٹا آبدوزفراہم کرنے کی ڈیل طے پائی تھی۔ یہ ڈیل تب مشکوک قرار پائی جب ڈیل طے کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کک بیکس اور کمیشن کا انکشاف ہوا۔

فرانسیسی عدالت نے اس وقت کے وزیر دفاع کو دو برس قید کے علاوہ ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر جرمانہ کی بھی سزا سنا دی جبکہ اس سے پہلے بھی چھ افراد کو پانچ سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔