فرانسیسی فضائی حملے میں 19 شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

Published On 30 March,2021 09:31 pm

بماکو: (دنیا نیوز) افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فضائیہ کی بمباری سے 19 شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو فرانسیسی فضائیہ کی بمباری میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے ، مرنے والوں میں 3 مسلح افراد جبکہ انیس عام شہری تھے۔

اس سے قبل شہریوں نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانسیسی فضائیہ نے باؤنٹی نامی قصبے میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔

فرانسیسی وزارت دفاع کا اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار، کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں صرف جنگجو مارے گئے۔
 

Advertisement