نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے صورت حال انتہائی خراب ہو گئی، ایک روز میں ریکارڈ 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے، مسلسل پانچویں روز بھی 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بھارت میں مہلک وائرس سے مزید 1625 افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی، مہارشٹرا اور دلی میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے۔
کورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں ناکام مودی کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مشوروں پر مبنی خط لکھ دیا جس میں مرض سے نمٹنے کیلئے مشورے دیئے گئے ہیں۔