ریاض: (دنیا نیوز)سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا دوسرے لوگوں سے میل جول حرام ہے۔
سعودی مفتی اعظم نے کہا ہے کہ مہلک وائر س سے متاثرہ افراد کا دوسرے لوگوں سے میل جول حرام ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے عوام کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ انسان کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔