سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

Published On 26 April,2021 11:07 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے مرکزی بینک نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کا اجرا وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے جس کا آج سے استعمال شروع ہوگیا۔سرمئی رنگ کے نئے نوٹ پر شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر ہے اور ساتھ ہی 2030 وژن کا تھری ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے۔

نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر، مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے ۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
 

Advertisement