خانہ کعبہ میں باران رحمت، بارش کے دوران طواف کے روح پرور مناظر

Published On 27 April,2021 09:18 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ میں آج خوب باران رحمت ہوئی، فرزندان دین نے بارش اور ژالہ باری کے دوران طواف کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس موقع پر موجود زائرین نے یہ روح پرور مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ سے فلمبند کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اردو نیوز نے اس حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ مکہ مکرمہ میں آج بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کیا اور عصر کی نماز ادا کی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی۔

مکہ مکرمہ میں باران رحمت برستی رہی۔ اس دوران مسجد الحرام میں شدید بارش اور ژالہ باری عمرہ زائرین چھتریاں لے کر طواف کرتے رہے

مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ اور نماز کے لیے آنے والوں کو بارش سے بچانے کے لیے گرین چھتریاں فراہم کی ہیں۔ ان کا انتظام وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیا گیا تھا۔

خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔

بارش کے دوران عام گروپ بندی معطل کر دی گئی اور شاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا۔ یہاں 2000 عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔
 

Advertisement