امریکی سفارتخانے کے غیر ضروری اسٹاف کو کابل چھوڑنے کی ہدایت، سینیٹرز کا اظہار تشویش

Published On 28 April,2021 12:58 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے کے غیر ضروری اسٹاف کو کابل چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی، امریکی سینیٹرز نے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارت خانے کے وہ ملازمین جو کہیں دور سے اپنا کام سرانجام دے سکتے ہیں، وہ کابل چھوڑ دیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ انخلا کے بعد افغانستان میں اقلیتوں اور خواتین کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔
 

Advertisement