ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ بھارتی ریاست آسام میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

Published On 07 May,2021 05:54 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیا زلزلہ ریاست آسام میں جمعہ کی صبح کو آیا، چند روز قبل بھی آسام میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے زلزلے کی شدت 2.8 تھی، تاہم ابھی تک کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ایک ماہ کے دوران بھارتی ریاست آسام میں یہ چوتھا زلزلہ ہے، اس سے قبل تین مئی کو 3.7 اور یکم مئی کو 3.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 اپریل کو 6.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا جس میں لوگوں کی پراپرٹی کو نقصان پہنچا تھا۔
 

Advertisement