ایران، افغانستان، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں مسلمان جمعرات کو عید منائیں گے

Published On 12 May,2021 10:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان جمعرات کو عید منائیں گے، ایران، افغانستان ، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جبکہ بھارت اور بنگلا دیش میں عید الفطر جمعہ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اکثر ممالک میں ماہ صیام ختم ہو گیا، جمعرات کو عید الفطر منائی جائے گی، ایران ، افغانستان اور سعودی عرب میں یکم شوال ہوگئی۔ ترکی، متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی عید جمعرات کو ہوگی۔

انڈونیشیا، سنگا پور اور ملائیشیا میں بھی جمعرات کو عید کے اجتماعات ہونگے، تیونس الجزائر اور موریتانیا میں بھی عید کا چاند نظر آگیا۔

برصغیر کے ممالک میں روئیت ہلاک کمیٹی کے اجلاس ہوئے تاہم شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت اور بنگلادیش میں عید الفطر چودہ مئی بروز جمعہ ہوگی۔ برونائی دارالسلام میں بھی عید جمعہ کو ہو گی۔ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی عید کورونا کی پابندیوں کے ساتھ ہوگی، تمام ممالک نے عید کی مناسبت سے نئے ایس او پیز جاری کردئے۔
 

Advertisement