ڈبلن: (دنیا نیوز) آئر لینڈ کی پارلیمان میں اسرائیل کیخلاف تاریخی تحریک کو منظور کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی یورپی ملک نے فلسطین پر اسرائیل کے جبری الحاق کو تسلیم کیا، جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ پہلا یورپی ملک ہے جس نے اسرائیلی قبضے جیسے الفاظ استعمال کئے، کئی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ ہوگی، بل پاس ہوا تو اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال کر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین کا جبری الحاق کیا ہوا ہے۔